Advertisement

جاوید شیخ کی 65ویں سالگرہ

October 08, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

معروف پاکستانی اداکار جاوید شیخ کی 65ویں سالگرہ

معروف پاکستانی اداکار جاوید شیخ آج اپنی 65ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

جاوید شیخ8 اکتوبر 1954کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام شیخ جاوید اقبال ہے۔

انہوں نے پی ٹی وی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پہلے ڈرامہ سیریل”شمع“ کی کامیابی کے بعد پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔

ٹیلی ویڑن انڈسٹری میں اپنی مہارت کا لوہا منوانے کے بعد جاوید شیخ نے لالی ووڈ کا رخ کیا اور 1975میں ریلیز ہونے والی فلم ’دھماکا‘سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔

اپنے کیریئر کے دوران جاوید شیخ نے کئی مشہور ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ بطور ہدایتکار ان کی پہلی فلم’مشکل‘تھی۔

جاوید شیخ اس وقت بھی پاکستانی شوبز انڈسٹری سے منسلک ہیں اور مختلف فلموں اور ڈراموں میں کردار نبھا رہے ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں