Advertisement

امریکی فضائیہ کا ایف۔16 جرمنی میں گرکر تباہ

October 08, 2019
 

جرمن فضائیہ کے مطابق حادثہ جرمنی کے مغربی علاقے میں پیش آیا

جرمنی میں امریکی فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔

جرمن فضائیہ کے مطابق حادثہ جرمنی کے مغربی علاقے میں پیش آیا، پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا، پائلٹ کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم حکام نے علاقے کے بڑے حصے کو بلاک کر دیا ہے جہاں کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال جون میں شمال مشرقی جرمنی میں ایئر فورس کے دو لڑاکا طیارے فضا میں ٹکرانے کے بعد تباہ ہوگئے تھے، حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا جبکہ دوسرا بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

اس واقعے کو ایک ہفتہ بھی نہیں گزرا تھا کہ فوجی تربیتی مرکز کے قریب ایئر کرافٹ گر کر تباہ ہوا، جس میں پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا۔


مکمل خبر پڑھیں