رضوان اور راشد نے کیمپ جوائن کرلیا

October 09, 2019

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جاری قومی ہاکی تر بیتی کیمپ میں سینئر کھلاڑی رضوان سینئر اور ایم راشد نے رپورٹ کردی ہے۔ ٹیم کے ٹرائلز میں ردو بدل کردیا گیا ہے اب حتمی ٹرائلز نو کے بجائے گیارہ اکتوبر کو لئے جائیں گے، قومی ٹیم 18اکتوبر کو ہالینڈ رونہ ہوگی۔