کراچی: طارق روڈ پر فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی

October 09, 2019

کراچی کے علاقے طارق روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کی شناخت غوث عالم کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 40 سال ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ٹھٹھہ، رکشے پر فائرنگ، 2 جاں بحق

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ زخمی ہونے والا غوث عالم پولیس اہلکار ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے غوث عالم پر فائرنگ کے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔



جائے وقوع سے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔