• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریدکے میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

مریدکے میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق واردات دیرینہ دشمنی کا نتیجہ لگتی ہے۔

پولیس کے مطابق شیخوپورہ روڈ پر کار سوار ملزمان نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے گاڑی میں سوار چھاما بٹ اور اس کا ایک ساتھی گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین