Advertisement

مسلم لیگ ن آزادی مارچ میں شرکت کرے گی یا نہیں؟

October 09, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

مسلم لیگ ن آزادی مارچ میں شرکت کرے گی یا نہیں؟

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا اعلان ایک دن کے لیے ملتوی کردیا۔

پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ آزادی مارچ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ نواز شریف کریں، جس کا اعلان شہباز شریف کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نے پارٹی اجلاس میں نئی سفارشات تیار کرلی ہیں، حتمی منظوری کے لیے شہباز کل نواز شریف سے ملیں گے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ مولانا صاحب سے وقت مانگا تھا، لیکن انہوں نے اپنے طور پر دھرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے اعلان کے بعد کی صورتحال پر مشاورت مکمل کرلی ہے، جس سے کل نواز شریف کو آگاہ کیا جائے گا۔


مکمل خبر پڑھیں