آج کی کانفرنس عقیدہ ختم نبوت کیلئے مشعل راہ ثابت ہوگی ،علماء

October 10, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام آل پاکستان 38 ویں دو روزہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر میں آج مرکز ختم نبوت مسلم کالونی میں شروع ہو گی ۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں مولانا عزیز الرحمٰن جالندھری، مولانا اللہ وسایا اور مولانا غلام مصطفی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کانفرنس سے مولانا فضل الرحمن، مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی، سراج الحق اور مولانا صاحبزادہ شاہ اویس احمد نورانی سمیت ملک بھر کی ممتاز مذہبی و روحانی شخصیات خطاب کریں گی۔ کانفرنس عقیدہ ختم نبوت کے فروغ اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے مشعل راہ ثابت ہو گی۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمٰن ثانی، مولانا قاضی احسان احمد اور مفتی محمد راشد مدنی نے صحافیوں سے کانفرنس کے تفصیلی شیڈول پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کی پانچ نشستیں ہوں گی ۔ آج کانفرنس کا باقاعدہ آغاز صبح دس بجے نائب امیر مرکزیہ صاحبزادہ خواجہ عزیز احمدکے افتتاحی بیان سے ہو گا ۔