Advertisement

ایرا کے احتجاجی ملازمین پرپولیس کا لاٹھی چارج،متعد د زخمی

October 10, 2019
 

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ایرا کے احتجاجی ملازمین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے چڑھائی کر دی ، پولیس کے لاٹھی چارج سے متعد د مظاہرین زخمی ہو گئے جنہیں پولیس گرفتار کر کے تھانے لے گئی ہے پولیس نے صرف پچاس ،ساٹھ افراد کی گرفتار کا دعویٰ کیا ہے جبکہ جبکہ متاثرہ ملازمین کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کے دو سو سے زائد ملازمین کو گرفتار کیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے مری روڈ کو دونوں طرف سے بند کر رکھا تھا مظاہرین نے کہا کہ چار دیواری کے اندر بیٹھے ہوئے احتجاج کررھے تھے، کوئی روڈ بلاک نہیں کیا ہوا تھا ، چار دیواری کے اندر ملازمین کے پرامن احتجاجی دھرنے پر حملہ سراسر زیادتی ھے ،وزیراعظم ، وزیر داخلہ فوری طور پر ایرا کے گرفتار ملازمین کو رہا کرائیں، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی جائے۔


مکمل خبر پڑھیں