Advertisement

سائبر کرائم ایکٹ خلاف ورزی کیس کا ملزم بری

October 10, 2019
 

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) ایف آئی اے سائبر کرائم کورٹ کے جج شیخ رضوان حنیف نے مختلف الزامات کے تحت درج کیس کے ملزم کی طرف سے دائر کی جانے والی بریت کی درخواست منظور کرلی۔ ایف آئی اے نے احتشام الحق کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے علاوہ تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت بھی مقدمہ درج کیا تھا ٹھوس شواہد نہ ہونے پر ملزم نے چوہدری اسلم اعجاز کھٹانہ ایڈووکیٹ کے ذریعے بریت کی درخواست دائر کی جو گزشتہ روز عدالت نے منظور کرلی۔


مکمل خبر پڑھیں