Advertisement

آزادی مارچ کے حوالے سے اعلان کل کریں گے، مولا نا معا ویہ اعظم

October 10, 2019
 

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) ممبرصوبائی اسمبلی اور سنی رابطہ کونسل کے راہنما مولانا معاویہ اعظم نے کہا ہے کہ سابق ممبرقومی اسمبلی مولانا اعظم طارق کی سیاسی وملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے گیارہ اکتوبرکوآبپارہ میں کانفرنس ہو گی۔کشمیرکے مسئلے کا حل مذاکرات نہیں جہادہے۔ ہندوستان اور مودی سے مذاکرات وقت کاضیاع ہے۔ انہوں نے یہ بات پریس کا نفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے آزادی مارچ کی حمایت یاعدم حمایت کا اعلان گیارہ اکتوبرکوھاکی گراؤنڈ آبپارہ میں کریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ناموس صحابہ واہل بیت بل اور شریعت بل پر اسمبلی میں بحث کر ائے۔ وزیراعظم کی جنرل اسمبلی کی تقریرسے کشمیر یوں کوحوصلہ ملاھے۔ پریس کانفرنس میں مو لا نا مسعود الر حمنعثمانی ،مو لا نا عبد الر حمن معاویہ ،حافظ نصیر احمد ،مفتی تنویر فاروقی ، مولا نا بلال ، اور مولا نا عبد الرزاق بھی مو جود تھے۔


مکمل خبر پڑھیں