Advertisement

ایکوائرڈ اراضی کے معاوضے کیخلاف وفاقی حکومت کی اپیل خارج

October 10, 2019
 

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف اور جسٹس شمس محمود مرزا پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ایکوائرڈ اراضی کے معاوضے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل خارج کردی ۔مالک اراضی عبدالطیف کی پیروی مدثر خالد عباسی ایڈووکیٹ نے کی۔ 1950میں جہلم کینٹ میں سی ایم ایچ کے قریب 30کنال اراضی حاصل کی گئی تھی۔ ایکوزیشن عمل میں قیمت 2 لاکھ 20ہزار روپے مرلہ لگائی گئی،اپیل میں قیمت بڑھ کر 4لاکھ80ہزار روپے مرلہ ہوگئی تھی جس کےخلاف عدالت عالیہ سے رجوع کیا گیا تھا۔


مکمل خبر پڑھیں