Advertisement

سکول اساتذہ کے مخصوص تبادلوں سے پابندی ختم

October 10, 2019
 

لاہور(خبر نگار) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نےسکول اساتذہ کےمخصوص تبادلوں پر سے پابندی ختم کر دی۔ محکمہ سکول نے طلاق یافتہ ، بیواؤں ، معذور اور باہمی تبادلوں پر سے پابندی ختم کر دی۔اس حوالےسےاساتذہ سکول انفارمیشن سسٹم کے ذریعے تبادلوں کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کراسکیں گے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صرف طلاق یافتہ ، بیواؤں ، معذوراساتذہ اور اساتذہ کے باہمی تبادلوں پر سے پابندی اٹھائی ہے، اساتذہ سکول انفارمیشن سسٹم کے ذریعے تبادلوں کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کراسکیں گے۔اساتذہ کے تبادلے پالیسی 2013 کے مطابق کیے جائیں گے۔ پالیسی کے مطابق شادی شدہ خواتین بھی تبادلوں کیلئے درخواست جمع کراسکیں گی ۔


مکمل خبر پڑھیں