Advertisement

کلی ترخہ واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے‘پشتونخوامیپ

October 10, 2019
 

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے جاری بیان میں کوئٹہ شہر کے عین وسطی علاقے کلی ترخہ میں مسلح افرادکی جانب سے زمین پر قبضہ ،نہتے لوگوں پر فائرنگ اور اس میں لوگوں کے زخمی ہونے کے واقعہ کی مذمت اور انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افسوس کا امر یہ ہے کہ ایک حکومتی عہدیدار کے مسلح افرادنے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور وہاں موجود لوگوں کو اسلحہ کے زور پر اپنی زمین سے بیدخل کرنے کے جرم کا ارتکاب کیا اس دوران بے گناہ لوگ فائرنگ کی وجہ سے شدید زخمی ہوئے جو ہسپتال میں اب بھی زیر علاج ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ انصاف اور مساوات کی بات کرنیوالے اگر ایسے جرائم کا ارتکاب کرینگے تو انصاف کی دہائی کس سے کی جائیگی۔ بیان میں حکومت اور انتظامیہ سے غیر جانبدار رہ کر واقعہ کی تحقیق اور تفتیش کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق انصاف کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔


مکمل خبر پڑھیں