شاہ محمد جتوئی قتل کیس، سردار رند کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست دائر

October 10, 2019

کوئٹہ(آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منیر احمد مری نے میر شاہ محمد جتوئی قتل کیس کی سماعت کی ، سماعت کے دوران پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سرداریارمحمد رند اور انکے بیٹے کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی،عدالت نے دو گواہان کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔