Advertisement

جانوروں کی ناقص خوراک فروخت کرنے پر 2افراد کیخلاف مقدمات درج

October 10, 2019
 

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نےمحکمہ لائیو سٹاک کی تحریری درخواست پر بغیر لائسنس اور جانوروں کی ناقصخوراک فروخت کرنے پر 2 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں،مقدمات لائیو سٹا ک افسران کی درخواستوں پر درج کئے گئے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دکاندار جانوروں کی ناقص خوراک فروخت کر رہے تھے جن کے پاس ونڈہ فروخت کرنے کا لائسنس بھی نہیں تھا ،پولیس صدر شجاع آباد نے محمد احمد، صدر جلالپور پولیس نے راشد اور کاشف کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں تاہم گرفتاری نہیں ہوئی۔


مکمل خبر پڑھیں