ایچ آئی وی، تپ دق اور ملیریا سے لڑنے کیلئے عالمی فنڈ نے 14 ٹریلین ڈالرکا ہدف تجویز کردیا

October 12, 2019

پیرس( رضا چوہدری ) عالمی فنڈ نے ایچ آئی وی، تپ دق اور ملیریا سے لڑنے کے لئے 14 ٹریلین ڈالر کاہدف تجویز کیا ہے، فرانس کے دوسرے بڑے شہر لیون میں جاری کانفرنس کے اختتام پر مجموعی طور پر 13 ارب امریکی ڈالر کی رقم کا اعلان کیا گیا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ فرانس اور مائیکرو سافٹ کارپوریشن کے بانی بل گیٹس ، ایچ آئی وی ، ایڈز ، ٹی بی اور ملیریا کے خاتمے کے لئے 60 ملین ڈالر عطیہ کریں گے۔ فرانس کے ایمانوئل میکرون نے ابتدائی طور پر اگلے تین سے پانچ سال میں عالمی فنڈ میں اپنی شراکت میں 15فیصد اضافے کا وعدہ کیا تھا۔ اب اس رقم میں 60بلین ڈالر کا اضافی اضافہ ہوا ہے۔ سیشن کے دوران موزمبیق سے 10 ملین ڈالر اور سعودی عرب سے 10 ملین ڈالر کی امداد ملی۔ صدر میکرون، آئرش مخیر حضرات اور موسیقار سمیت بل گیٹس نےحتمی رقم کا اعلان کیا جو بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کو چلاتے ہیںاور گلوبل فنڈ کے ذریعہ کچھ منصوبوں کی مالی اعانت کرتے ہیں۔