کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ اب تک بے قابو

October 12, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ اب تک بے قابو

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر اب تک قابونہیں پایا جاسکا ، آگ کے نتیجے میں شمالی لاس اینجلس کے کئی مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ نے لاس اینجلس کے 4700 ایکڑ سے زائد رقبے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔

آگ بجھانے کیلئے فائر فائٹرز حکام کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ ایک لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 2018 میں کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے کے ساڑھے آٹھ ہزار واقعات ہوئے تھے جن میں 100 لوگ جان کی بازی ہار گئے تھے۔