لارڈ قربان کا راجہ شبیر مرحوم کو خراج تحسین اور آکاش شبیر سے تعزیت

October 13, 2019

لوٹن (نمائندہ جنگ) لارڈ قربان حسین نے چیئرمین ہیومن رائٹس کمیشن راجہ محمد شبیر خان مرحوم کی رہائش گاہ پر جاکر مرحوم کے صاحبزادہ آکاش شبیر کے ساتھ تعزیت کی، انہوں نے اس موقع پر مرحوم کی کشمیر میں جاری حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا اور کہا کہ مرحوم کشمیر پر اپنے کام کا ایک اچھا ورثہ چھوڑ کر گئے ہیں ۔ آکاش شبیر نے کہا کہ وہ والد مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آزادئ کشمیر کے لئے جدوجہد کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائیں گے ۔