سندھ حکومت کا پارکوں کی بحالی کیلئے’’ایڈاپٹ اے پارک ‘‘کا منصوبہ

October 13, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نےپارکوں کی بحالی کے لئے سول سوسائٹی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس سلسلے میں کمشنر کراچی کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت,, ایڈاپٹ اے پارک،، کے متعلق اہم اجلاس سندھ سیکرٹریٹ میں ہوا جس میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی، سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن احسن علی منگی، ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹیٹیوٹس منصوب حسین صدیقی، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمان، ڈائریکٹر جنرل پارک، مختلف تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کےنمائندوں نے شرکت کی،اجلاس میں بتایا گیا کہ اڈاپٹ اے پارک پروگرام کے تحت حکومت سندھ، پرائیویٹ ادارے اور سول سوسائٹی مل کر پارکوں کے بحالی اور مینٹیننس کو یقینی بنائینگے ،اجلاس میں کمشنر کراچی کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی جو 10 روز کے اندر ایڈاپٹ اے پارک کی پالیسی بنائے گی جسے وزیر اعلیٰ سندھ کو منظوری کے لئے بھیجا جائے گا ۔