پاکستانی آرٹسٹ نے ولیم اور کیٹ کا پورٹریٹ بنالیا

October 14, 2019

برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر سوشل میڈیا صارفین اپنے اپنے انداز سے خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستانی آرٹسٹ نے ولیم اور کیٹ کا پورٹریٹ بنالیا

پاکستانی نامور آرٹسٹ وقاص احمد شائق نے شہزادہ ولیم اور ڈچز آف کیمبرج کیٹ میڈلٹن کے پورٹریٹ کی ایک ویڈیو اپلوڈ کی اور انہیں خوش آمدید کہا۔


وقاص کا کہنا تھا کہ انہیں یہ پورٹریٹ بنانے میں ایک ہفتہ لگا۔

اپنے پورٹریٹ میں انہوں نے رنگین پینسلوںکا استعمال کرتے ہوئے برطانوی شاہی جوڑے کا پورٹریٹ ترتیب دیا جس میں کیٹ میڈلٹن کا لباس پاکستانی جھنڈے جیسا سبز رنگ ہے جبکہ ولیم نے نیلا کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔


وقاص کی خواہش ہے کہ وہ خود اپنے پورٹریٹ کو پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے سامنے پیش کریں، جس کے لیے وہ کسی سرکاری عہدیدار یا برٹش ہائی کمیشن سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وقاص کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے فن کے ذریعے شاہی جوڑے کے لیےاپنے پیار اور احترام کا اظہار کیا۔وقاص کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور برطانیہ دوستی کو فروغ دینا چاہتےہیں۔

اس سے قبل بھی وقاص عالمی رہنماؤں سمیت پاکستانی سیاستدانوں کی بھی تصویر کشی کر چکے ہیں۔


سعودی ولی عہد کے حالیہ پاکستانی دورے کے موقع پر وقاص کا تیار کردہ پورٹریٹ چیئر میں سینٹ صادق سنجرانی نے پیش کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی وقاص سے ملاقات کر چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے وقاص کے لئے ٹوئٹ بھی کیا۔

ملاقات میں وقاص نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور میجر آصف غفور کا پورٹریٹ پیش کیاتھا۔