بابر سال میں تین ٹی ٹوئنٹی سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین

October 15, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کے کپتان بابر اعظم نے سنچری اسکور کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ۔اقبال اسٹیڈیم میں انہوں نے سندھ کے خلاف ناقابل شکست102رنز بنائے ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

بابر اعظم نے سنچری اسکور کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا

اس سال انہوں نے اس فارمیٹ میں تیسری سنچری بنائی ۔ یہ کارنامہ سرانجام دینےوالے پہلے پاکستانی بیٹسمین ہیں۔ایک سال میں زیادہ سنچری بنانے والے انٹرنیشنل کرکٹرز کی فہرست میں بابر اعظم چھٹے نمبر پر آگئے ہیں، ویرات کوہلی اور کرس گیل 4،4 سنچری بنا چکے، ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر اور مائیکل کلنگر نے 3،3 سنچریوں سےایک سال میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔