مکان پر قبضہ کرنیوالے 10افرادگرفتار

October 15, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ پیرودھائی پولیس نے مکان پر قبضہ کرنے والے 10 ملزموں کوگرفتارکرلیا ۔پولیس کوعفت عائشہ بیوہ محمود فاروق سکنہ سیکٹر 3 ، خیابان سرسید راولپنڈی نے درخواست دی کہ میرے گھر کا مقدمہ مختلف عدالتوں میں زیرسماعت ہے اور محکمہ اینٹی کرپشن میں بھی ملزموں کو طلب کیاگیاہے، رات راشد منیر، طابش ، فیصل ، اور پندرہ بیس نامعلوم مسلح افراد ساتھ والے گھر کے ذریعے میرے گھر میں داخل ہوئے گھر میں موجود میرے بھائی محمد عارف اور میرے بیٹے محمد عزیز جو اپنے 4 دوستوں کے ساتھ موجود تھا پر تشدد کیا اور انہیں گھر سے باہر نکال کر گھر پر قبضہ کر لیا گھر میں موجود قیمتی زیورات تقریباً 35ولے ، نقدی 82ہزار بھی موجود ہیں ۔ پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دس ملزموں محمد حسین، محمد وقاص، ناصر علی، عمر فاروق، مہتاب خان، ماجد مجید، محمد راشد، علی حسین شاہ، انعام اللہ، اور محمد حسن کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔