کشمیرپرسودے بازی کسی صورت قبول نہیں کریں گے،امیرالعظیم

October 15, 2019

لاہور(نمائندہ خصو صی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم نے کہاہے کہ جہاد کے خلاف فتوے دینے اورمظلوم کشمیریوں کی مدد کی بجائے بزدلی دکھانے والے وزیراعظم، ٹیپوسلطان کیسے ہوسکتے ہیں،کشمیرکی سودے بازی کوکسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے اجتماع ارکان وامیدواران سے خطاب اور ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔