شاد مان ٹائون بلاک 14میں کچرا جمع ہونے سے مکینوں کو مشکلات

October 16, 2019

کراچی (پ ر)شاد مان ٹائون 14/A اور 14/Bریزیڈینٹس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر اعظم فاروقی ،جنرل سیکریٹری محمد سعید اور جوائنٹ سیکریٹری فرحان صدیقی نے کہا ہے کہ ٹھیکیداروں کی جانب سے آپس کی چپقلش کے باعث علاقے میں گزشتہ کئی ہفتوں سے کچرا نہ اٹھانے کے باعث مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا اورگندگی کی وجہ سے ڈینگی جیسے موذی مرض پھیلنے کا اندیشہ ہے،انہوں نے میئر کراچی وسیم اختر اور چئیر مین سینٹرل ریحان ہاشمی سے مطالبہ کیا کہ علاقے سے کچرا اٹھانے کا جلد بندو بست کیا جائے تاکہ لوگوں کو اذیت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔