پی ایچ اے کا بجٹ منظور ،300کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ

October 16, 2019

لاہور(خصوصی رپورٹر)چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہاہےکہ ادارے کی تعمیر و ترقی کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مشترکہ فیصلے میں 3.8 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی ہے300 کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر اور 26 اووریج ملازمین کو بھی مستقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے سکیل کے ملازمین کے بچوں کی سکالر شپ میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ہمارے ادارے کے ایک مالی کے بچی نے لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی تو اس بچی کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ایک لاکھ روپے بطور سکالر شپ دیں گے اور اس کی بچی کی میڈیکل کی پڑھائی کیلئے 10000 ہزار روپے ماہانہ سکالرشپ فراہم کریں گے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین حافظ ذیشان رشید نے کہا کہ اجلاس میں ہم نے بیووں کے بچوں کے لیے پارکوں میں فنکشن کرنے کی فیس ختم کر دی گئی ہے جو ایک فلاحی اور رفاہی فیصلہ ہے ۔