مدعیہ نے ناجائز تعلقات کا جرم تسلیم کر لیاتو زیادتی کا مقدمہ کیسے،چیف جسٹس

October 19, 2019

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) عدالت عظمیٰ نے خاتون کیساتھ زیادتی کے مقدمہ کے ملزم جنید افضل کی ہائیکورٹ سے ہونے والی ضمانت کی منسوخی کی اپیل مدعیہ کی جانب سے واپس لئے جانے کی بناء پر خارج کر دی ، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں قائم بینچ نے جمعہ کے روز مدعیہ غ ن کی اپیل کی سماعت کی، فاضل چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کی موکلہ کے ملزم کیساتھ من مرضی سے تعلقات رہے ہیں ،اپنی موکلہ کو سمجھا دیں کہ وہ اپنی اپیل پر نظر ثانی کر ے ،یہ ایسا مقدمہ ہے جس میں آپ کی موکلہ خود بھی پھنس جائے گی ،انہوںنے کہاکہ ایک سال تک مرضی سے سب کچھ ہوتا رہا ہے، خاتون نے اپنے بیان میں ملزم کے ساتھ اپنے ناجائز تعلقات کا جرم تسلیم کر لیا ہے ، پھریہ زیادتی کا مقدمہ کیسے ہو گیا ہے ؟