امریکا نے یورپی مصنوعات پر ریکارڈ ٹیکس عائد کردیا

October 19, 2019

برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ معاہدہ طے پاتے ہی یورپی ممالک کی مصنوعات پر امریکی حکومت کی جانب سے درآمد شدہ اشیاء پر ریکارڈ ٹیرف( درآمدی ٹیکس) عائد کردیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کی طرف سے ڈیجیٹل ٹیکس پر اعتراض کرتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کے مطالبہ کیا اور ساتھ ہی فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون کو دھمکی دی تھی کہ اگر ڈیجیٹل ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو وہ فرانس سمیت یورپی ممالک کی مصنوعات پر بھاری ٹیکس لگا دے گا۔

امریکا کی جانب سے یورپی ممالک کی مصنوعات پر ریکارڈ 7 اعشاریہ 5 ارب ڈالر کا اضافی ٹیرف عائد کردیا گیا ہے۔

نئے ٹیرف کا اطلاق 18 اکتوبر سے ہوگا جس کے تحت یورپی یونین کی منتخب مصنوعات پر 10 سے 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔

تجارتی امور کی عالمی تجارتی تنظیم نے گزشتہ ماہ امریکا کوٹیرف عائد کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا یورپی یونین کی جانب سے غیر قانونی ترجیحی سلوک پر ٹیرف عائد کرسکتا ہے۔