عثمان قادر آسٹریلیا منتقل ہونے کا سوچ رہے تھے

October 22, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم میں سب سے حیران کن سلیکشن ماضی کے عظیم لیگ اسپنر مرحوم عبدالقادر کے صاحبزادے عثمان قادر کی ہے ۔ وہ شاداب خان کی موجودگی میں ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ رواں برس 26 سالہ عثمان قادر قومی ٹیم میں شمولیت نہ ہوسکنے کے باعث آسٹریلیا منتقل ہونے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہے تھے۔