کینیڈا انتخابات: ٹروڈو کی کامیابی پر امریکی صدرکی مبارکباد

October 22, 2019

انتخابات میں کامیابی پر امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد پیش کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں ہونے والے انتخابات میں جسٹن ٹروڈوکی لبرل پارٹی اقلیتی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے، انتخابات میں کامیابی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےجسٹن ٹروڈو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کی بہتری کے لیے ٹروڈو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

کینیڈا کے عام انتخابات میں جسٹن ٹروڈو ایک بار پھر کامیاب

کینیڈین سرکاری میڈیاکےمطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکی لبرل پارٹی 338 میں سے 146 نشستیں حاصل کرنےمیں کامیاب ہوگئی ہے، جس کےبعد لبرل پارٹی اتحادیوں کےساتھ مل کرحکومت بنانےکی پوزیشن میں آگئی ہے۔

کینیڈامیں حکومت بنانےکے لیے 170نشستیں درکار ہوتی ہیں۔