نواز شریف کی حالت کوششوں کے باوجود تشویشناک ہے، ڈاکٹر عدنان

November 01, 2019

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ تمام کوششوں کے باوجود نواز شریف کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹٹوئٹر پر ڈاکٹر عدنان کی جانب سے نواز شریف کی طبیعت کے حوالے سے ایک تازہ بیان سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کے علاج کے نتیجے میں مزید طبی مشکلات پیدا آرہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کو جان بچانے والی ادویات دی جارہی ہیں، ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے ہنگامی نوعیت کے اقدامات درکار ہیں۔

ڈاکٹرعدنان نے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد مناسب سطح پر نہیں آ رہی، جس کی وجہ سے ہارٹ اٹیک، اسٹروک اور بلیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔