کنٹینر میں چھپ کر یورپ جانے والے 31 پاکستانی زیرحراست

November 02, 2019

فرانس کی میری ٹائم سیکورٹی فورس نے ٹرک میں چھپ کر غیرقانونی طور ملک میں داخل ہونے والے 31 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ ٹرک کے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جو خود بھی پاکستانی ہے۔

مزید پڑھیں: کنٹینر سے ملنے والی 39 لاشوں کی شناخت

فرانسیسی پروسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ اطالوی (اٹالین) سرحد کے نزدیک موٹر وے پر شک کی بنیاد پر ایک ٹرک کی چینکنگ کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران کنٹینر میں موجود 31 پاکستانی تارکین وطن بشمول ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل انگلینڈ میں ایک ایسے ہی کنٹینر سے 39 لاشیں برآمد ہوئیں تھیں۔

ان افراد کے بارے میں امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ وہ تارکین وطن تھے جو غیر قانونی طریقے سے انگلینڈ میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

بعد ازاں غیر ملکی خبر رساں اداروں نے بتایا کہ ان افراد کا تعلق مشرقی ایشیا ملک ویتنام سے تھا۔

یہ تمام افراد ایک ریفریجریٹر کنٹینر میں سفر کر رہے تھے جس کا درجہ حرارت تقریباً منفی 25 تھا۔