• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹینر سے ملنے والے 39 مردہ افراد کی شناخت ہوگئی


برطانیہ کے علاقے ایسکس میں گزشتہ روز ایک کنٹینر سے ملنے والے 39 لاشوں کی شناخت ہوگئی، تمام افراد کا تعلق چین سے ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی لاری کے ڈرائیور مورابنسن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

 ناردرن آئرلینڈ میں پولیس افسران نے  دو گھروں پر چھاپہ بھی مارا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: برطانیہ، کنٹینر سے 39 افراد کی لاشیں برآمد

نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں منظم گروپ ملوث ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایسکس میں ایک ٹرالر پر موجود کنٹینر سے 39 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے: برطانیہ میں کنٹینر سے 39 لاشیں ملیں ،ڈرائیورگرفتار

برطانوی وقت کے مطابق دن 1بج کر 40منٹ پر ایمبولینس سروس نے پولیس کو لاشوں کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہلاک افراد میں ایک نوعمر لڑکا جبکہ 38 بالغ افراد شامل تھے۔ لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور یہ ایک پیچیدہ عمل ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین