ہالہ: تیز رفتار کوچ الٹ گئی، 12 افراد زخمی

November 03, 2019

ہالہ میں کھنڈو کے قریب قومی شاہراہ پر کراچی سے پنجاب جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی اور موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ریسکیو کر کے فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، زخمیوں میں اعجاز، اللّٰہ وسایو، محمد اجمل اور شمشاد بی بی سمیت دیگر متعدد افراد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق تیز رفتار بس اچانک قومی شاہراہ پر آنے والی ریڑھا گاڑی کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔