فرانس کی حکومت کا سڑکوں پر نئے ’’برج ریڈار‘‘ لگانے کا منصوبہ

November 03, 2019

پیرس (نمائندہ جنگ) فرانس کی حکومت نے2020ء کے لئے سڑکوں پر1‘ 200برج ریڈار لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ان ریڈاروں میں زیادہ جرائم ریکارڈ کرنے کا آپشن درج ہے۔ نئے ریڈار4میٹر اونچائی پر لگائے جائیں گے، یہ فیصلہ ’’پیلی جیکٹ‘‘ تحریک کے دوران ریڈار ناکارہ بنائے جانے کی وجہ سے کیا گیا، ریڈاروں کو ایک ہی نمبر پر رکھا جائے گا۔ یہ حکومت کا ہدف ہے کہ1، 200ریڈار برجوں کو اونچائی کی وجہ سے خراب کرنا مشکل ہوگا۔ فرانسیسی سڑکوں پر اس وقت 150سے200کے درمیان برج ریڈار کام کررہے ہیں۔ یہ نئی ڈیوائسز زیادہ انفراسٹریشن ریکارڈ کرتی ہیں، جیسے گاڑی چلاتے وقت موبائل فون کا استعمال کرنا یا لائٹس کا احترام نہ کرنا شامل ہیں۔ وزیر داخلہ کرسٹوف کاسٹنر نے جولائی میں بتایا تھا کہ بحران کے دوران ریڈاروں کو75فیصد نقصان پہنچا ہے۔ اس وجہ سے جرمانے میں کمی اور سڑک کی اموات میں حیرت انگیز اضافہ ہوا۔