مریدکے: فیکٹری کی چھت گر گئی، 7 مزدور زخمی

November 03, 2019

پنجاب میں لاہور کے قریب واقع علاقے مریدکے میں ایک زیرِ تعمیر فیکٹری کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 7 مزدور زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مریدکے میں نارووال روڈ پر ایک فیکٹری کا نیا لینٹر ڈال کر مزدور کھانا کھا رہے تھے کہ اچانک چھت نیچے آ گری جس کے نتیجے میں سات مزدور زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، گلستانِ جوہر میں عمارت کی چھت منہدم

تمام زخمی مزدوروں کو ریسیکو عملے نے ملبے سے نکال کر فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔