• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ: خوفناک ٹریفک حادثہ،21 افراد زخمی

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 21 افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق دبئی سے شارجہ جاتے ہوئے فیکٹری کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 21 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

شارجہ ٹریفک پیٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل محمد علی النقبی کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 16 افراد معمولی زخمی ہیں، 4 افراد کو فریکچر آئے ہیں جبکہ ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تازہ ترین