کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر کے بلاک 14 میں ایک زیرِ تعمیر عمارت کی چھت کا بالائی حصہ زمیں بوس ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: کراچی، مدرسے کی چھت گرنے سے 9 طلباء زخمی
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گلستانِ جوہر کی زیرِ تعمیر عمارت کے بالائی حصے کے زمیں بوس ہونے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق ٹھیکے دار کی غفلت کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ہے، حادثے کی جگہ پارکنگ کے لیے مختص تھی تاہم واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
اس سے قبل رواں ماہ (6 اکتوبر کو) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے یوسف گوٹھ میں واقع مدرسے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 9 طلباء زخمی ہوئے تھے۔