Advertisement

بابر اعظم کو اتنا غصہ کیوں آیا؟

November 07, 2019
 

کینبرا میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی 20 میچ میں کپتان بابر اعظم کی غصے میں آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کینبرا میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان بابر اعظم کو اس وقت غصہ آیا جب 12ویں اوور میں آصف علی غلط شاٹ کھیل کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

کرکٹ آسٹریلیا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصف علی کے آؤٹ ہونے پر بابراعظم کس طرح اپنے غصے کا اظہار کررہے ہیں۔





دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم کی اننگز کے دوران جب اسکور 62 رنز تھا اور وکٹ پر پاور ہٹر آصف علی اور بابر اعظم موجود تھے تو بابر اعظم ایک اچھی پارٹنر شپ چاہتے تھے لیکن آصف علی نے اسپنر ایشٹن اگر کی گیند پر غلط شاٹ کھیل دیا نتیجے میں وہ کیچ آؤٹ ہوگئے جس پر بابر اعظم نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا جبکہ دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔


مکمل خبر پڑھیں