رشوت وصولی کے الزام میں گرفتار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور پولیس اہلکار کا ریمانڈ

November 08, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے محکمہ پولیس میں شہید کوٹے پر بھرتی ہونے والے سے رشوت وصول کرنے کے الزام میں گرفتار میڈیکل سپرینڈینٹ دوست محمد اور پولیس اہلکار طیب کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کردیا،تفتیشی افسر کے مطابق پولیس اہلکار اور میڈیکل سپرنٹنڈینٹ نے فٹنس سرٹفیکٹ کے اجراء کیلئے رشوت لی،جبکہ ہر امیدوار سے چالیس ہزار سے ایک لاکھ روپے رشوت وصول کی جارہی تھی۔