ناظم آباد،ایک شخص نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی

November 09, 2019
 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد نمبر3چھوٹا گھرانا سوسائٹی میں گھر سے 38سالہ عرفان ولد فاروق کی پھندا لگی لاش ملی،پولیس کے مطابق متوفی کے اہلخانہ نے بتایا کہ اسکی بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی اور بچوں کو بھی اپنے ہمراہ لے گئی تھی اسلئے وہ ذہنی طور پر وہ پریشان تھا،ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا ہی معلوم ہوتا ہے۔