Advertisement

ایران میں شدید زلزلے سے 5افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی

November 09, 2019
 

تہران(جنگ نیوز)ایران میں طاقت ور زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ،جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے مشرقی صوبے آذربائیجان میں علی الصبح 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث درجنوں کچے مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے، متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی نظام منقطع، بجلی کا نظام درہم برہم اور سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اسپتالوں اور میونسپل اداروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، فائر بریگیڈ کا عملہ مستعد ہے اور صورت حال اب کنٹرول میں ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس زلزلے کا مرکز زمین سے6اعشاریہ 2کلومیٹر کی گہرائی میں تھا جب کہ ریکٹر اسکیل پر شدت 5اعشاریہ 9ریکارڈ کی گئی ہے۔ متاثرہ علاقے میں ضمنی اور کم شدت کے جھٹکے تاحال وقفے وقفے سے محسوس کیے جا رہے ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں