• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 3 ماہ کی چھٹیوں کے نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد فوری روکنے کی استدعا مسترد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 3 ماہ کی چھٹیوں کے نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔

عدالتِ عالیہ میں جسٹس خالد اسحاق نے آل پرائیوٹ اسکولز فیڈریشن کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان میں تعلیمی سال کم ہو کر 120 دن کا رہ گیا ہے جبکہ امریکا اور انگلینڈ سمیت بڑے ممالک میں تعلیمی سال 230 دن کا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ 3 ماہ تعلیمی ادارے بند کرنے سے طلبہ کی پڑھائی شدید متاثر ہو گی لہٰذا عدالت 3 ماہ تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور موسمِ گرما کی تعطیلات 6 سے 8 ہفتے کرنے کا حکم دے۔

لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید