• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رومینٹک کامیڈی فلمیں بالی ووڈ میں ناکام تجربہ بن چکی ہیں: سیف علی خان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے رومینٹک کامیڈی فلموں سے متعلق اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صنف اب ناظرین سے وہ تعلق قائم نہیں کر پا رہی جو ماضی میں کیا کرتی تھی اور موجودہ دور میں یہ ایک ناکام تجربہ محسوس ہوتی ہے۔

ایک حالیہ گفتگو میں اداکار نے کہا کہ رومینٹک کامیڈی فلمیں میرے کیریئر کا اہم حصہ رہی ہیں، مگر وقت کے ساتھ ناظرین کی پسند بدل چکی ہے۔

سیف علی خان نے کہا کہ مجھے رومینٹک کامیڈی فلمیں کرنا بہت پسند تھا، لیکن اب لگتا ہے کہ یہ بھارتی سنیما میں ایک عجیب سا مرحلہ تھا، جو شاید میرے ساتھ ہی شروع ہوا اور ختم بھی ہو گیا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آج کے ناظرین ایسے کرداروں سے زیادہ لگاؤ محسوس نہیں کرتے جو ہر سہولت رکھنے کے باوجود الجھن کا شکار دکھائے جائیں۔

سیف کے مطابق رومینٹک کامیڈی میں اکثر ایک ایسا مراعات یافتہ شخص دکھایا جاتا ہے جس کے پاس سب کچھ ہوتا ہے، لیکن پھر بھی وہ کنفیوژ ہوتا ہے اور اب لوگ اس سے خود کو قریب تر محسوس نہیں کر پاتے۔

اداکار نے کہا کہ اب فلموں کی کہانی سنانے کا انداز پہلے سے زیادہ شدت اختیار کر چکا ہے، خاص طور پر ایکشن اور ڈرامہ فلموں میں، اب صرف کہانی سنانا کافی نہیں، فلم کو ناظرین کو جھنجھوڑنا بھی پڑتا ہے۔

سیف علی خان کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں فلموں میں تشدد کو بھی حقیقت پسندانہ انداز میں بطور اظہار پیش کیا جا رہا ہے، جو معاشرتی تبدیلیوں کی عکاسی کرتا ہے۔

تاہم اداکار نے یہ بھی واضح کیا کہ رومینٹک کامیڈی فلمیں اب بھی میرے دل کے قریب ہیں اور میں مستقبل میں اس صنف میں واپسی کے امکان کو مکمل طور پر رد نہیں کرتا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید