• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا نہیں خیال کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے تعلقات میں بہتری آئے گی: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے میرا نہیں خیال کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا رویہ سیاسی ہو گا، پھر شاید تعلقات بہتر ہو سکیں گے، بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کا مسئلہ سیاسی ہے۔

گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کی 5، 6 بار صوبے کے مسائل، این ایف سی اور امن و امان سمیت دیگر مسائل پر وفاق سے بات ہوئی ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بات چیت کا سب سے بہترین فورم پارلیمنٹ ہوتا ہے، پی ٹی آئی کو جہاں بات چیت کرنی چاہیے وہاں یہ شور شرابا کرتے ہیں۔

گورنز خیبر پختون خوا نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی صوبے کا مقدمہ لڑیں۔

قومی خبریں سے مزید