Advertisement

ای سی سی کی نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کی نجکاری کاعمل تیز کرنیکی ہدایت

November 09, 2019
 

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نجکاری کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کی نج کاری کے عمل کو تیز تر بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، ای سی سی کا اجلاس مشیر امور خزانہ و ریونیو اکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس کے دوران نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کے زیر انتظام گیس سے چلنے والے بجلی کے کارخانوں میں قطر سے درآمد شدہ گیس کی متعین شدہ مقدار کو مکمل یا جزوی طور پر استعمال کرنے اور قطر سے 2025 تک ملنے والی اضافی گیس کو معیشت کے دیگر شعبوں میں استعمال کرنے کے لیے مختلف تجاویز اور آپشنز پر غور کیا گیا۔


مکمل خبر پڑھیں