مقتول نوجوان تاجر میر رضا کے اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر نے کہا ہے کہ میری رضا کی لاش نے بتا دیا ہے کہ اس کے ساتھ کیا کیا ہوا تھا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں جبران ناصر نے کہا کہ آج ڈاکٹر سمیعہ نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے، میر رضا کی لاش نے بتا دیا ہے کہ اس کے ساتھ کیا کیا ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جو تھیوریز بنائی جارہی ہیں، وہ موجودہ انویسٹی گیشن ٹیم کا کام ہے، پورے محکمے اور پولیس کا مذاق بنایا ہوا ہے، کیس کا مذاق نہ بنائیں۔
وکیل جبران ناصر نے مزید کہا کہ ڈاکٹر سمیعہ نے بتایا کہ لاش پر کیمکل برنز کے نشانات ہیں، دفنانے کے 10 دن بعد بھی لاش پر گن پاؤڈر موجود تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ عدیل افضال کے بیان سے پتہ چلا کہ سمیع اللہ سومرو اسمارٹ واچ لے کر گھومتے رہے جبکہ ڈاکٹر سمیعہ نے یہ بھی بتایا کہ انہیں پریشان کیا جارہا ہے۔