• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کلفٹن میں اسمارٹ پارکنگ سسٹم کا افتتاح

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کلفٹن میں اسمارٹ پارکنگ سسٹم کا افتتاح کردیا، انہوں نے کہا کہ اسمارٹ پارکنگ سسٹم شہریوں کو پارکنگ کی بہتر، منظم، جدید سہولت فراہم کرے گا۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ اسمارٹ پارکنگ سسٹم کا قیام شہری سہولتوں میں بہتری کی جانب اہم قدم ہے۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کےلیے پارکنگ کے مسائل کم کرنے میں مدد ملے۔


انہوں نے کہا کہ اسمارٹ پارکنگ سسٹم سے پارکنگ کے انتظامات کو مزید مؤثر اور منظم بنایا جائے گا۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہریوں کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کے اہم تجارتی اور تفریحی مقامات پر پارکنگ کے بہتر انتظامات ضروری ہیں۔ شہریوں کو پارکنگ کی سہولت دینے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں جدید شہری سہولتوں کی فراہمی اور ٹیکنالوجی کے فروغ کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید