تعلیمات مصطفیٰ ؐسے محبت کا درس ملتا ہے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

November 09, 2019
 

لاہور(وقائع نگار خصوصی ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں مولانا عزیزالرحمن ثانی ، مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالشکورحقانی،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا قاری عبدالعزیز،قاری محمداقبال نے لاہورکی مختلف مساجد میں خطبات جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمات مصطفیٰ ؐسے محبت اور مروت کا درس ملتا ہے۔ محبت رسول کا چراغ ہر سینے میں روشن کرنے کی ضرورت ہے۔تمام مسلمان ماہ ربیع الاول تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کے جذبے کے ساتھ منائیں ۔عشق رسول ہی اتحاد امت کی بنیاد بن سکتا ہے۔ کامل ایمان کے لئے محبت رسول کو دوسری تمام محبتوں پر غالب کرنا لازم ہے۔ مسلمانوں کے جسموں سے روح محمد نکالنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ اسوہ حسنہ کی پیروی ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضامن ہے۔ تما م پریشانیوں اور مسائل کا حل اسو ہ حسنہ میں عمل پیراہونے میں ہے، انہوں نے کہاعقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی جان اور اساس ہے اس کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیا رہیں۔