ضلعی انتظامیہ نے 15مارکیٹوں کوکریٹیکل قراردیدیا

November 09, 2019

لاہور(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے 15 مارکیٹس کو عوام کو مکمل ریلیف کی فراہمی کے لئے کریٹیکلمارکیٹس ڈکلئیر کر دی،ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا کہ کریئٹکل مارکیٹس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مستقل بنیاد پر تعینات ہوں گے اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس 11 سے 3 اور 3 سے 7 بجے تک 2شفٹوں میں موجود ہوں گے۔ ان میں اسلام پورہ کرشن نگر بازار، مون مارکیٹ ، ٹھوکر نیاز بیگ ، جوڑے پل مارکیٹ، صدر بازار ، دھرم پورہ بازار ، مین مارکیٹ ٹاؤن شپ، کاہنہ بازار ، مین مارکیٹ گلبرگ ، مین بازار رائیونڈ، شیر شاہ کالونی ، بحریہ ٹاؤن مارکیٹ ، مین بازار رامگڑھ، گنج بازار مغلپورہ اور ساہو واری بازار شامل ہیں۔