Advertisement

سنی تحریک کی مشعل بردار ریلی

November 09, 2019
 

لاہور(وقائع نگار خصوصی )پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام مشعل بردار میلاد ریلی نکالی گئی ریلی سبزی منڈی سے شروع ہو کر داتا دربارپہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر شریف الدین قذافی نے کہاہے کہ وجہ تخلیق کائنات محمد مصطفی ؐ کا یوم ولادت شایان شان طریقے سے منائینگے۔،عاشقان رسول جلوسوں میں شرکت کو یقینی بنائیں ں،انہوں نے کہا کہ یوم ولادت رسول ہمیں ایکدوسرے کا احترام،برداشت،صبر ظلمتوں اور اندھیروں کو ختم کرنے کا درس دیتا ہے۔ اس موقع پرمحمد محسن قادری،محمد جمشید قادری،محمد سلیم قادری و اراکین رابطہ کمیٹی محمد عمر قریشی،قاری سیف اللہ نقشبندی،غلام محی الدین جلالی،محمد افتخار خاں سمیت دیگر اہلسنت جماعتوں کے رہنما وں نے خصوصی شرکت کی۔ س موقع پرمحمد محسن قادری،محمد جمشید قادری،محمد سلیم قادری و اراکین رابطہ کمیٹی محمد عمر قریشی،قاری سیف اللہ نقشبندی،غلام محی الدین جلالی،محمد افتخار خاں سمیت دیگر اہلسنت جماعتوں کے رہنما وں نے خصوصی شرکت کی۔


مکمل خبر پڑھیں